ابنا: اس ملاقات میں صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ منشیات سے مقابلہ کرنے کےلئے عالمی سطح پر عزم راسخ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات انسانیت کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے اور اس سے مقابلے کے لئےعالمی سطح پر پختہ عزم کی ضرورت ہے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، افغانستان اور دیگر علاقوں میں منشیات کی پیداوار سے ہمہ گیر مقابلہ کرنے کی غرض سے مدد کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں نیٹو کو منشیات سے مقابلہ کرنے کے لئے حقیقی معنی میں تعاون کرنا چاہیے ۔ اس ملاقات میں اقوام متحدہ میں انسداد منشیات کے ادارے کے سربراہ یوری فدوتف نے منشیات کا مقابلہ کرنےمیں اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں کوسراہا۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ منشیات کے مقابلے کے لئے ایران کی مرکزیت سے علاقائي تعاون کے لئے اقدامات کرے گي ۔ ..............
/169